کویت

پاکستانیوں کے لئے کویتی ویزوں کا مسئلہ سینٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کردیا گیا۔

کویت سٹی: پاکستانیوں کے لئے کویتی ویزوں کا مسئلہ سینٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کردیا گیا ہے جسکے تحت پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے ہمراہ جنوری کے آغاز میں کویت آئینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر محمد اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت پاکستانیوں کے لئے کویتی ویزوں کی بندش کے مسئلے کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور مسئلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔یہ مسئلہ صرف کویت میں مقیم پاکستانیوں کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔
وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز پیر امجد حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے لئے پہنچنے تھے وہ انہیں انکے بیٹے کی شادی کی مبارک باد دینے کے لئے تشریف لائے تھے۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ اپنے وعدے کے مطابق جنوری کے آغاز میں پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے ہمراہ کویت آئینگے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی بہت اچھا فیصلہ ہے اس سے ریوینیو میں اضافہ ہوگا اور اسمگلنگ میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں موبائل فون تیار ہونگے اور ملک میں ٹیکنالوجی آئے گی۔

To Top