کویت

کویت: پاکستانی شہری جعلی پولیس کے ہاتھوں لٹ گیا

کویت سٹی: دو نا معلوم افراد نے خود کو جعلی پولیس بتاتے ہوئے پاکستانی شہری کو لوٹ لیا!رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری نے مبارک الکبیر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی جسکے مطابق دو افراد جو کہ پولیس کی وردی میں ملبوس تھے اور اپنی پہچان پولیس کے حوالے سے کروائی انہوں نے پاکستانی شہری کو روک لیا اور اسکے پاس موجود 1550 دینار کی رقم بھی ہتھیا لی,تاہم مبارک الکبیر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

To Top