کویت

کویت: مختلف قومیتوں کے 9 گداگر گرفتار

کویت سٹی: کویت کے دارالحکومت سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نو گداگروں کو گرفتار کرلیا گیا!رپورٹ کے مطابق پولیس نے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو گرفتار کیا جو جگہ جگہ بھیک مانگتے نظر آئے۔واضح رہے کہ کویت میں بھیک مانگنے کی سخت ممانعت ہے اور اسکی سزا صرف ڈیپورٹیشن ہے۔ تاہم گرفتار ہونے والے گداگروں کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے اور انکو ملک بدر کرنے کی تیاریاں
جلد مکمل کرلی جائینگی۔

To Top