کویت

کویت: نجی رہائشی علاقوں سے “بیچلرز ” کو نکالنے کی تیاریاں شروع

کویت سٹی:فروانیہ گورنیٹ کے برانچ مینیجر احمد الحزیم نے ایمرجینسی ٹیم اور تجاوزات کو ہٹانے والے محکمے سے میٹنگ کے دوران نام نہاد بیچیلرز کو نجی رہائشی علاقوں سے نکالنے کے فیصلے کا انکشاف کیا!احمد الحزیم نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس متعلقہ حکام کے ساتھ، خاص طور پر وزارت داخلہ کے ساتھ مشترکہ فائلوں کا جائزہ لینے کے علاوہ، ریل اسٹیٹ کا تعین کرنے اور نگرانی کے طریقے پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ اگلا مرحلہ برانچ میں درج شکایات پر غور کرنا اور انکا نوٹس لینا ہے۔
شکایات کویت بلدیہ کی ویب سائٹ پر درج کی جائینگی تاکہ شکایات کی پیروی کرنے میں سہولت رہے۔اب تک رہائشی علاقوں میں بیچیلرز کے خلاف کئی شکایت درج ہوئی ہیں تاہم تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے کام کرنے والے محکمے نے الرابیعہ کے علاقے سے بڑی تعداد میں بیچیلرز کو نکال دیا ہے اور مزید علاقوں سے بیجیلرز کو نکالنے کی مہم جاری ہے جسکی مکمل رپورٹ فروانیہ گورنیٹ کے برانچ ڈاریکٹر کو پیش کی جائے گی۔

To Top