کویت

کویت: منشیات اسمگل کرنے کا ایک اور کیس منظرِ عام پر آگیا

کویت سٹی:ملک شام سے تعلق رکھنے والا شہری منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار! کویت میں منشیات اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے معاملات اور نت نئے طریقوں سے اسمگلنگ نے کویتی پولیس کو بھی پریشان کردیا ہے اور ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف مہم اور کاروائیاں بڑھادی گئیں ہیں لیکن منشیات فروشوں نے اسمگلنگ کے نت نئے طریقے ڈھونڈنا شروع کردیئے ہیں گزشتہ روز پولیس نے ایک شامی باشندے کو منشیات اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا,رپورٹ کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والا ٹرک ڈرائیور تقریباً دو ہزار منشیات کی گولیاں اور ایک کلو شابو اسمگل کرتے

ہوئے گرفتار کیا گیا۔عبدلی کسٹم آفیسر نے عراق سے آنے والے ٹرک کو چیک پوسٹ پر جانچ پڑتال کے لئے روکا اور شک کی بنیاد پر مزید چیکنگ شروع کی جسکے نتیجے میں ٹرک کے انجن سے منشیات برآمد ہوئی,تاہم منشیات فروش شامی باشندے کو قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔

To Top