کویت

کویت: ویزا آرٹیکل 22 سے ورک ویزا آرٹیکل 18 کی منتقلی پر پابندی

کویت سٹی: مین پاور اتھارٹی کے باخبر ذرائع کی اطلاع کے مطابق ڈیپینڈنٹ ویزا (آرٹیکل 22) سے ورک ویزا ( آرٹیکل 18) کی منتقلی پر پابندی کا فیصلہ جلد ہی منظر عام پر آنے والا ہے!ذرائع کے مطابق نجی شعبوں میں کام کرنے کے لئے ویزا 22 سے 18 نمبر وپزے پر آنا لازمی شرط تھی اور اب حکومت نے اسی پر پابندی لگانے کے لئے قرارداد پیش کی ہے۔ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ اس فیصلے کا مقصد تارکینِ وطن ملازمین کی کثیر تعداد کو کم کرنا ہے اور تارکین وطن کو اپنے ویزے کے حیثیت تبدیل کرنے سے روکنا ہے۔
تاہم فی الوقت قانون کے حساب سے ویزا 22 کی منتقلی ورک ویزا 18 پر اسپانسر اور کفیل کی منظوری کے ساتھ ممکن ہے۔

To Top