کویت

کویت: وزارت داخلہ کا ملک بھر میں بڑا سیکیورٹی کریک ڈاؤن

کویت سٹی:وزارت داخلہ کا ملک بھر میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں اور افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز! وزارت داخلہ ملک کے تمام حصوں میں سخت سیکیورٹی مہم کا آغاز کرنے والی ہے, اس مہم کا مقصد رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ,غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو اپنے شکنجے میں لینا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، وزارت داخلہ کی جانب سے ایسی ہی ایک منظم مہم کا آغاز کیا گیا تھا جسکے نتیجے میں 400 رہائشی اور مزدور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن شامل تھے جن میں سے
بیشتر کا تعلق ایشیائی اور عرب ممالک سے تھا تاہم تمام گرفتار شدہ افراد کو قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا تھا جو بعد میں ملک بدر کردئے گئے تھے۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ اسی قسم کی اچانک سیکیورٹی چیکنگ کا آغاز ملک کے کسی بھی حصے میں کسی بھی وقت کرسکتی ہے۔
نوٹ: تارکین وطن گھروں سے نکلتے ہوئے اپنے قانونی دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں!

To Top