کویت

کویت: کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی کا “کلین فیول” پروجیکٹ تکمیل کے قریب

کویت سٹی:کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی کا کلین فیول پروجیکٹ تکمیل کے قریب!رپورٹ کے مطابق نیشنل پیٹرولیم کمپنی کا ایندھن کی صفائی کے لئے شروع کیا جانے والا پروجیکٹ %97 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور باقی تکمیل رواں سال نومبر 2019 تک مکمل ہوجائے گی۔یہ پروجیکٹ کویت کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے اور اسکا سب سے ذیادہ فائدہ شہریوں کو ہوگا اس منصوبے کے تکمیل کے ساتھ ہی شہریوں کے لئے تقریباً 1000 کے قریب نوکریاں متوقع ہونگی۔سپریم کونسل کے سیکریٹری جنرل برائے منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر خالد مہندی نے گزشتہ روز پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا۔
نجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر خالد مہندی نے کہا کہ پلان کے مطابق 97۰12 فیصد پروجیکٹ مکمل ہوا ہے اور نومبر 2019 تک 4،680،000،000 منصوبے کی تکمیل کے توقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر کے دوران 537 نوکریاں شہریوں کو مہیا کے جائینگی اور 592 نوکریاں رواں سال کے آخر میں منصوبے کے آپریشن شروع کرنے کے بعد دی جائینگی۔مہدی نے مزید کہا کہ صاف ایندھن کے منصوبے کا مقصد احمدی اور مینا عبداللہ ریفائنریس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے شروع کیا گیا ہے جس کی تکمیل کے بعد ریفائنریس 800،000 بیرل فی یوم کے حساب سے مہیا کرینگی اور کویت امریکہ اور یورپی ممالک کو اعلیٰ کوالٹی کا پیٹرول فراہم کرسکے گا جس سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

To Top