کویت

کویت: انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کا اپنے سروس چارجز بڑھانے کا اعلان

کویت سٹی: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی مواصلاتی کمپنیوں نے اپنے سروس چارجز بڑھانے کا اعلان کردیا! ذرائع کے مطابق اگلے چند دنوں میں انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیاں اپنے سروس ریٹ بڑھا دینگی, وزارت مواصلات نے اپنے سروس مراکز کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے یہاں تک کہ مراکز پر نصب کیمرے بھی مہنگے کردیئے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ کمپنیوں کو اپنے سروس چارجز بڑھانے پڑینگے۔ذرائع نے تصدیق کی کہ وزارت مواصلات نے بنیادی انٹرنیٹ کمپنیوں کو اپنے سروس چارجز بڑھانے کی تاکید کی ہے تاکہ وزارت کے

مالیاتی اخراجات پورے کئے جا سکیں جو کہ وزارت سے منسلک جگہوں پر %400 فیصد تک پہنچ چکا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ انٹرنیٹ کمپنیوں کے مالکان کو مطلع کئے بغیر لیا گیا ہے ۔

To Top