کویت

کویت: “عید الوطنی” کی 5 سرکاری تعطیلات کا امکان

کویت سٹی:کویت کے قومی و لبریشن ڈے کے موقع پر پانچ سرکاری تعطیلات ملنے کا امکان ہے! ذرائع کے مطابق نیشنل اور لبریشن ڈے کی سرکاری تعطیلات پیر 25 فروری اور منگل 26 فروری کو ہونگی,تاہم ذرائع نے آگاہ کیا کہ کویت کابینہ اتوار 24 فروری کی چھٹی دے سکتی ہے۔ آرٹیکل 82 کے مطابق سول سروس نظام کے تحت کابینہ کو مکمل اختیارات حاصل ہیں کہ وہ اتوار 24 فروری کو چھٹی دینے کا فیصلہ لے یا نے لے اسکی مکمل ذمےداری کابینہ کی ہے, اگر کابینہ 24 فروری کی تعطیل کا اعلان کرتی ہے
تو اس صورت میں جمعہ 22 فروری سے منگل 26 فروری تک پانچ تعطیلات ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اس حوالے سے فی الوقت کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

To Top