کویت

کویت:جدید طرز کے نئے نواصیب کسٹمز پورٹ کا افتتاح کردیا گیا

کویت سٹی: جدید طرز پر بنائے گئے اپنے نوعیت کے پہلے نواصیب کسٹمز پورٹ کا افتتاح کردیا گیا!وزیر خزانہ ڈاکٹر نائف الحجرف نے گزشتہ روز نواصیب کسٹمز پورٹ کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران کسٹمز جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈاریکٹر جنرل جمال الجلاوی نے کہا کہ کسٹمز نے خاطرخواہ ترقی کی ہے اور کویت میں اندرونی و بیرونی سامان کی نقل و حمل کے طریقہ کار کو بہتر بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہماری ایجنسی کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گی اور کویت کسٹمز کے روایتی طریقہ کار کو فروغ دے گی ۔
ایجیلیٹی (Agility)کے وائس چیئرمین اور سی ای او طارق سلطان کے مطابق جدید نواصیب پورٹ کی کل لاگت 2۰3 ملین کویتی دینار ہے جو تقریباً 10 ملین ڈالر بنتی ہے۔

To Top