کویت

“دلوں کے امیر ” شیخ جابرالاحمد کو بچھڑے آج 13 سال بیت گئے

کویت میں آج “دلوں کے امیر” شیخ جابر الاحمد کی برسی عزت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی! کویتیوں کے دلوں پر راج کرنے والے اور ہردلعزیز امیر شیخ جابرالاحمد کو بچھڑے 13 برس گزرگئے ہیں لیکن وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ ملک بھر میں آج انکی خدمات و کامیابیوں کو عقیدت و احترام ساتھ یاد کیا جائے گا ۔انکی زندگی کویت کی عوام کے لئے مشعلِ راہ ہے۔شیخ جابرالاحمد نے اپنی زندگی کو اپنے ملک و عوام کی خدمت و فلاح میں صرف کیا۔
شیخ جابرالاحمد کی شخصیت اپنی بےپناہ خصوصیات کی بناءپر لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہوگئی ہے۔انکی وفات کے بعد ملک بھر میں مختلف عمارتیں انکے نام پر تعمیر کی گئیں جن میں جابرالاحمد اسپتال , جابرالاحمد مسلح افواج کا اسپتال ,جابرالاحمد انٹرنیشنل اسٹیڈیم جابرالاحمد سٹی اور جابرالاحمد ثقافتی مرکز شامل ہیں۔اسکے علاوہ۔کئی اور ممالک میں بھی انکے نام پر کئی مقام تعمیر ہوئے۔نہ صرف کویت بلکہ بہت سے عرب اور مسلم ریاستوں میں بھی بہت سے لوگوں کے دلوں میں ان کی حیثیت کی شناخت “دلوں کے امیر” ہی کی ہے۔

To Top