کویت

کویت: جلد ہی اقاموں کی تجدید کا عمل آن لائن شروع کرنے کا اعلان

کویت سٹی: تارکین وطن کے لئے بڑی سہولت اقاموں کی تجدید کا عمل آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ ! قابلِ اعتماد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنرل ڈیپارٹمنٹ برائے رہائشی امور نے جلد ہی اقاموں کی تجدید کا عمل آن لائن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رہائشی اجازت ناموں کی تجدید تارکینِ وطن افراد کے لئے ایک بڑی سہولت ثابت اس میکانزم کے شروع ہوتے ہی غیر ملکی افراد اپنے رہائشی اجازت نامے گھر بیٹھے تجدید کرواسکینگے ۔ ذرائع نے مزید خبر دیتے ہوئے بتایا کہ آن لائن اقاموں کے تجدید کا عمل سب سے پہلے آرٹیکل 20
کے ویزا ہولڈرز کے لئے شروع کیا جائے گا تاکہ شہری اپنے ملازمین کے اقامے گھر بیٹھے رینیو کرواسکیں ۔تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ تارکین وطن کب تک اس سہولت کا استعمال کرسکینگے اور یہ عمل غیر ملکیوں کے لئے کب تک شروع ہوگا۔

To Top