کویت

کویت: غیر ملکیوں کے لئے جعلی دستاویزات بنانے والے گرفتار کرلئے گئے

کویت سٹی: کویت میں مقیم غیر ملکیوں کو جعلی لائسنس اور شناختی کارڈ بنا کر دینے والے تین افراد گرفتار کرلئے گئے۔ کویت کرمنل ڈیٹیکٹو پولیس نے تین مختلف قومیتوں کے افراد کو گرفتار کیا گرفتار ہوئے تینوں افراد کا تعلق پاکستان انڈیا اور بنگلہ دیش سے ہے۔یہ تینوں مجرم کویت مقیم غیر ملکیوں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ بنا کر دپتے تھے ان تمام کاموں کے وہ 300 سے 500 دینار لیتے تھے ذرائع کے مطابق پولیس کو انکے خلاف کئی شکایتیں موصول ہونے لگیں ان میں سے چند شکایات کے ساتھ پولیس
کو ثبوت بھی موصول ہوئے۔کویت پولیس نے ان تینوں افراد کے خلاف کاروائی شروع کے اور باقائدہ ایک نیٹ ورک کے ذریعے کام کیا گیا ۔ تینوں افراد پولیس کے بچھائے جال کا شکار ہوئے اور آخر کار پولیس نے ان تینوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔مجرموں کے گھر تلاشی کے دوران کئی جعلی ڈرائیونگ لائسنس شناختی کارڈز جعلی مہریں حتیٰ کے وزارت کی ٹرانزیکشن کے دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔

To Top