کویت

کویت: ملک بھر میں درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع

کویت سٹی: ملک بھر میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیشنگوئی! محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ 18 جنوری موسم سرد رہے گا اور رات گئے تک موسم میں سردی کی شدت محسوس کی جائے گی شمال مغربی ہوائیں 15-35 کلومیٹر کی رفتار سے موسم کو مزید سرد کرینگی اس دوران درجہ حرارت 15 سے 8 ڈگری سیلسیس رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ 19 جنوری کو موسم ٹھنڈا رہے گا خاص طور پر رات کے وقت سردی شدت اختیار کرلے گی ہفتے کی شب معتدل شمال مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جسکے بعد درجہ حرارت
16 سے 0 ڈگری سیلسیس تک جانے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بعض علاقوں میں سردی کے باعث برف جمنے کی پیشنگوئی بھی ہے۔

To Top