کویت

کویت: سرکاری ملازمین کے اوقات کار میں تبدیلی,وزارت کا سول سروس کمیشن کو ہدایت نامہ جاری

کویت وزارت برائے لیبر و سماجی امور نے سرکاری ملازمین کے کام کے اوقات میں تبدیلی کا حکم دےدیا!وزارت برائے لیبر و سماجی امور نے سول سروس کمیشن کو ہدایت نامہ جاری کیا کہ وہ اپنے ملازمین کو واضح کردیں کہ وزارت نے سرکاری ملازمین کے کام کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے لہذا تمام سرکاری ملازمین نئے اوقات کار کے مطابق کام کریں۔وزارت برائے لیبر و سماجی امور نے واضح کیا کہ وزارتوں کے ملازمین 6 گھنٹہ 30 منٹ کام کرینگے یعنی صبح 7:30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک,واضح رہے کہ وزارتوں کے ملازمین صبح 8 بجے
سے دوپہر 3 بجے تک کام کرتے ہیں لیکن نئے اوقات کار کے بعد ملازمین چھ گھنٹہ تیس منٹ ہی کام کرینگے۔

To Top