کویت

کویت:ماحولیاتی پولیس کی عوام کو سخت تنبیہ

کویت:محکمہ برائے ماحولیاتی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے چہروں کی تصاویر اتارنے پر سخت پابندی ہے! سڑکوں اور شاہراہوں پر ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھنے کے لئے تصاویر اتاری جاسکتی ہیں لیکن انکے چہروں کی تصاویر ہرگز اتارنے کی اجازت نہیں ایسا کرنے کی صورت میں متعلقہ فرد فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ کرسکتا ہے۔محکمہ ماحولیاتی پولیس کے سرکاری ذرائع کے مطابق ماحولیاتی پولیس قانون کے آرٹیکل 33 کے مطابق ماسوائے مختص کردہ کنٹینرز کے علاوہ کہیں بھی فضلہ پھینکنا ماحولیاتی
قوانین کے خلاف ہے ماحولیاتی اور وزارت داخلہ کے آپریشن کے تحت پولیس شاہراہوں پر ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تصاویر اتارےگی اور انکے خلاف کیس درج کرے گی لیکن ایسی صورت میں خلاف ورزی کرنے والا ملزم تصویر لینے والے کے خلاف کیس درج کرسکتا ہے . اگر کوئی شخص ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کرتا نظر آجائے تو ایسے فرد کی تصاویر پیچھے سے اتاری جائیں اسکی گاڑی کا نمبر نوٹ کیا جائے اور جنرل اتھارٹی برائے ماحولیات کی سماجی ویب سائٹ پر کیس درج کروادیا جائے ۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو 50 سے 500 دپنار تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

To Top