کویت

کویت: نجی شعبوں میں کام کرنے والوں کے ورک پرمٹ کی تجدید یا منتقلی کی فیس میں اضافہ متوقع

کویت: نجی شعبوں میں کام کرنے والوں کے ورک پرمٹ کی تجدید یا منتقلی کی فیس میں اضافہ متوقع! پبلک اتھارٹی برائے مین پاور کی منصوبہ بندی کے مطابق وہ ایک قرار داد پیش کرنا چاہتی ہے جس کے تحت نجی شعبوں میں کام کرنے والے افراد کے ورک پرمٹ یعنی کام کرنے کے اجازت ناموں کی منتقلی یا تجدید کے عمل کے لی جانے والی سرکاری فیس میں اضافہ کیا جائے۔اسکے علاوہ پہلی بار ورک پرمٹ کے اجراء کی فیس میں بھی اضافہ کیا جانے کا امکان ہے فیسوں میں تقریباً 20 دینار سے 100 دینار تک کا اضافہ
متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ایک سال کے لئے ورک پرمٹ کی تجدید کے لئے 20 دینار جبکہ پہلے ورک پرمٹ کے اجراء کے لئے لی جانے والی فیس 60 دینار کے بجائے 70 دینار کردی جائے گی۔ پہلی دفعہ کی جانے والی رہائشی منتقلی کی فیس 100 دینار, دوسری مرتبہ 200 دینار تیسری مرتبہ 300 اور چوتھی مرتبہ 400 دینار ہوگی لیکن اسکے بعد منتقلی فیس اس سے ذیادہ نہیں لی جائے گی۔

To Top