کویت

کویت: وزارت انصاف کا فیصلہ, تارکینِ وطن ملازمین کے معاہدوں کی تجدید نہیں کی جائے گی

کویت سٹی: وزارت انصاف کے لئے کام کرنے والے تارکین وطن ملازمین کے معاہدوں کی تجدید کا منصوبہ ختم کردیا گیا وزارت انکے معاہدوں کی تجدید نہیں کرے گی! جن ملازمین کے عہدوں کی تجدید نہیں ہوگی ان میں سے بیشتر ٹائپسٹ کے عہدوں پر کام کررہے تھے اور ایسے ملازمین کی تعداد 581 ہے, رپورٹ کے مطابق حکومت کویتائزیشن پالیسی کے تحت کویتی ملازمین کو ان عہدوں پر فائز کرے گی۔سول سروس کمیشن کی جانب سے وزارت کو سرکاری خط موصول ہوا ہے جسکے مطابق سول سروس کمیشن نے وزارت سے 581 عہدوں پر ملازمین کی دستیابی
کے بابت پوچھا سول سروس کمیشن کے مطابق وزارت انصاف نے سرکاری عہدوں کی بھرتیوں کے معاہدے پر اب تک دستخط نہیں کئے ۔تاہم کویتی شہریوں کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواستوں پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے اور وزارت کویتی شہریوں کی بھرتی کے لئے تیار ہے۔تاہم اب عدالتوں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ تجربہ کار تارکین وطن کام کی نوعیت سے اچھی طرح واقف تھے اور عدالتی فیصلوں سے متعلق تمام امور پر گرفت رکھتے تھے اب وزارت کو کویتی شہروں کی تربیت کے لئے سخت لائحہ عمل اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔

To Top