کویت

کویت: حکومت کا شہریوں کو آن لائن ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان

کویت کویتی شہریوں کو جلد ہی نئے الیکٹرانک سسٹم کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کی سہولت دستیاب ہوگی!جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ جلد ہی کویتی شہریوں کو جدید الیکٹرانک آلات اور سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کرے گا اور انکے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی آن لائن کی جا سکے گی۔ذرائع نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت سے ملازمین کو تربیت دی جارہی ہے کہ کس طرح نئے نظام کے تحت کام کرنا ہے اس سسٹم کی تعلیم لیتے ہوئے ملازمین یہ سیکھینگے کہ آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کیسے جاری کیا جائے گا
اور اسکی تجدید کیسے کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ جی ڈی ٹی دو مہینے میں اس منصوبے پر عمل درآمد کرے گا جو صرف کویتیوں کو لائسنس جاری کرے گا,تاہم مستقبل قریب میں اس منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ اس سلسلے میں ایک الیکٹرانک ونڈو قائم کرے گا جسکے تحت لائسنس کی موصولی کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور درخواست دہندگان اپنے لائسنس الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے حاصل کرسکینگے۔

To Top