کویت

کویت: مرض کی غلط تشخیص پر سرکاری اسپتال پر جرمانہ عائد

کویت سٹی:مرض کی غلط تشخیص کرنے پر سرکاری اسپتال پر جرمانہ عائد کردیا گیا!سرکاری اسپتال کو کورٹ کی طرف سے نوٹس جاری ہوا کہ مریض کو جلد از جلد 500,1 دینار کا عارضی جرمانہ ادا کیا جائے۔ذرائع کے مطابق کویتی شہری جو ایک حادثے کے دوران شدید زخمی ہوا اور سرکاری اسپتال سے رجوع کیا اس سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اسکے مرض کی غلط تشخیص کی اور علاج ٹھیک سے نہیں کیا گیا جس کے باعث مریض کی صحت مزید بگڑ گئ اور صحت سے متعلق پیچیدگیوں میں
اضافہ ہوگیا۔متعلقہ مریض کے وکیل مبارک الخصاب نے اسپتال کے ڈاریکٹر اور وزارت صحت کے انڈرسیکریٹری پر مقدمہ دائر کردیا مریض کے مطابق اسنے مقدمہ علاج کی غلط تشخیص اور ڈاکٹروں کی ناقص علمی قابلیت کی بنیاد پر کیا وکیل نے بیان دیتے ہوئے کہ میرے کلائینٹ کو ڈاکٹرز کی کم علمی اور غلطیوں کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے بیرون ملک علاج کروانا پڑا مریض کے وکیل الخصاب نے اسپتال اور وزارت صحت سے فوری طور پر جرمانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ میرے کلائنٹ کے جسمانی نقصانات کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اور حتمی فیصلہ آتے ہی مریض 10000 دینار کا حتمی جرمانے کا کیس فائل کرے گا۔

To Top