کویت

کویت: حکومت کا نجی اداروں کی سرکاری تعطیلات بڑھانے پر غور

کویت سٹی: حکومت کا نجی شعبوں کی سرکاری چھٹیوں میں اضافے کا ارادہ! ذرائع کے مطابق حکومت ازسرنو چھٹیوں کے پلان پر نظر ثانی کرے گی حکومت کا ارادہ ہے کہ نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی سرکاری چھٹیوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ انہیں کام اور ملک دونوں پرکشش لگیں۔فی الحال، سول سروس کمیشن کی جانب سے اپنایا جانے والی رسمی چھٹی عوامی شعبے تک محدود ہے جبکہ نجی شعبے میں کام کرنے والوں کے لئے ملازمین کے معاہدوں کے بعد چھٹی کے حوالے سے فیصلہ لیا جائے گا۔
نجی شعبوں کے ملازمین نے اکثر شکایت کی ہے کہ ان کی تعطیلات سرکاری اہلکاروں کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔لیبر فورسز نے بتایا کہ انہوں نے سرکاری تعطیلات میں انصاف کرنے کی تجویز پیش کی ہے اور وہ اس کی منظوری پر کام کر رہے ہیں۔حکومت کو ایک تجویز یہ بھی پیش کی گئی ہے کہ جو کویتی شہری اپنی تین ماہ کے اعلیٰ کارکردگی پیش کرچکے ہیں انہیں نئے قوانین کے مطابق نوکریوں سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔

To Top