کویت

کویت:غیر ملکیوں کو اموات کی صورت میں سول آئی ڈی پر لکھے ایڈریس کے مطابق سپردخاک کیا جائے گا

کویت سٹی:کویت میں مقیم غیر ملکیوں کو سول آئی ڈی
پر لکھے ایڈریس کے مطابق دفنایا جائے گا!میونسپل کونسل کی تکنیکی کمیٹی نے اس تجویز پر بحث فی الحال اگلے اجلاس تک ملتوی کردی ہے کہ تارکین وطن افراد کو اموات کی صورت میں کس قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا لیکن واضح رہے کہ اس معاملے کا فیصلہ جلد عوام کے سامنے ہوگا۔نجی ذرائع کے مطابق اس مدعے پر بحث اگلے اجلاس میں کے جائے گی۔اجلاس کے دوران کویت میونسپلٹی کے متعلقہ انتظامیہ کے ارکان کی موجودگی میں تبادلہ خیال کیا جائے گا.
محکمۂ جنازہ جات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلدیہ کے منصوبے کے مطابق مرنے والے افراد کو انکے سول آئی ڈی پر لکھے ایڈریس کے مطابق دفنایا جائے گا قبرستانوں کو گورنیٹس کے مطابق تقسیم کیا گیا ہے جیسے کویت سٹی صلیبیخات فروانیہ حولی اور جھرا میں رہائش پذیر افراد اموات کے صورت میں جہرا کے قبرستان میں سپردخاک کئے جائینگے جبکہ مبارک الکبیر اور احمدی گورنیٹس والے سبحان قبرستان میں سیردخاک کئے جائنگے۔ اس فیصلے کا مقصد صرف قبرستانوں پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے تکنیکی قوانین کے مطابق ہے اور اسکا شریعت سے کوئی تعلق نہیں۔بلدیہ کے مطابق غیر ملکیوں کے جنازوں کے تعداد صرف 40 سے 50 فیصد ہے جو یہان دفنائے جاتے ہیں تاہم پھر بھی صلیبیخات کے قبرستان میں مزید توسیع کی گنجائش نہیں۔ اس فیصلے پر عمل درآمد کی کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی اور بلدیہ سرکاری منظوری کا انتظار کررہی ہے تاہم بلدیہ قبرستانوں کے تقسیم کے حوالے سے لوگوں کے اختلافات پر بھی غور کرے گی۔

To Top