کویت

کویت:موسم میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

کویت سٹی:ماہر موسمیات عیسیٰ رمضان کی پیشن گوئی!موسم میں تبدیلی کا امکان! ماہر موسمیات عیسیٰ رمضان کی پیشنگوئی کے مطابق ملک میں ایک بار پھر موسم تبدیل ہوگا پیر کے روز ملک بھر میں بارش کا امکان ہے جو
رات تک شدت اختیار کرلے گی ,کویت جنوبی عراق کا حصہ اور شمال مشرقی حصے شدید بارش کی زد میں رہینگے بارش کی شدت میں اضافہ پیر کی شب تک ہوگا نیز طوفانی ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہونے کا امکان ہے موسم گزشتہ دو دنوں سے مکمل تبدیل ہوجائے گا۔منگل کے روز طوفانی ہواؤں کا رخ مشرق کی
طرف ہوگا اور درجہ حرارت یکسر تبدیل ہوجائے گا گزشتہ دو روز میں جو معمولی طور پر موسم گرم ہوا اس میں تبدیلی آئے گی اور موسم ایک بار پھر ٹھنڈا ہوجائے گا,تاہم اتنا ٹھنڈا بھی نہیں ہوگا جتنا گزشتہ دنوں میں ریکارڈ کیا گیا۔

To Top