کویت

کویت: طویل انتظار کے بعد بلآخر ملک بھر میں “اسمارٹ میٹرز ” کی تنصیب کا اعلان

کویت سٹی:حکومت کویت کا طویل انتظار کے بعد ملک میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا فیصلہ!وزارت برائے بجلی و پانی کا تجرباتی بنیادوں پر 5,000 اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا فیصلہ وزارت جلد ہی ان اسمارٹ میٹرز کو چلانے کے لئے آرڑر جاری کرے گی۔سینٹرل ٹینڈرز کمیٹی (سی ٹی سی) ابتدائی طور پر 300،000 اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے لئے ٹینڈر جاری کرے گا تاکہ کمپنیاں ان میٹرز کی تنصیب کے ٹنڈرز حاصل کرسکیں۔فی الحال کویت کو 700000ؑ اسمارٹ میٹرز کی ضرورت ہے,اہم بات یہ کہ ملک میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ عراقی حملے
سے بھی پہلے کا ہے تاہم اس پر عمل اب ہوگا۔اس منصوبے کی تکمیل کے دوران بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا اور کئی مشکلات اور رکاوٹوں کے باعث یہ منصوبہ دو دہائیوں تک تاخیر کا شکار رہا مئی 2017 میں، بجلی اور پانی وزارت نے متعلقہ بنیادی ڈھانچہ اور نیٹ ورک کی تنصیب کے لئے زین کمپنی کے ساتھ اسمارٹ میٹر معاہدہ کا دستخط کیا تھا.اس سلسلے میں، وزارت برائے بجلی و پانی کے انڈر سیکریٹری انجینئر محمد البوشائری نے وضاحت کی کہ زین کمپنی کے ساتھ دستخط ہوئے اسمارٹ میٹر کے نظام کے آپریشن اور بحالی کے معاہدے کے تحت مختلف شعبوں میں 5000ؑ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کی جائے گی۔میٹرز کو چلانے کے لئے نظام کا مطالعہ کیا جائے گا اور کویت کے قومی دن کے موقع پر میٹرز چلا دیئے جائینگے۔تجرباتی طور پر میٹرز کو چلانے سے مستقبل میں آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں کا علم قبل از وقت ہوجائے گا۔وزارت میٹرز کے تجربے کے بعد دو چار سال میں پورا نظام جدید اسمارٹ میٹرز کے مطابق چلانا شروع کردیگی۔

To Top