کویت

کویت:وزارت صحت کا جلد ہی ہیلتھ انشورنس ریجسٹریشن کے لئے آٹومیٹک نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

کویت سٹی:وزارت صحت جلد ہی تارکین وطن کی سہولت کے لئے آن لائن ہیلتھ انشورنس نظام متعارف کروانے کا ارداہ رکھتی ہے!آن لائن ہیلتھ انشورنس طریقہ کار کے تحت غیر ملکی ھیلتھ انشورنس کی فیس وزارت صحت کی مخصوص ویب سائٹ کے ذریعے کرواسکینگے۔وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق یہ آٹومیٹک نظام آرٹیکل 17, 18, 19, 20, 22, 23 اور 24 کے تارکینِ وطن کو سہولت فراہم کرے گا۔ذرائع کے مطابق رہائشی پرمٹ کے محکمے کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ انشورنس کے کاغذات موصول یکم مارچ تک موصول کرتے رہینگے تاہم خودکار ہیلتھ انشورنس فیس کی ادائیگیوں کا سلسلہ بعد

میں شروع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت کی متعلقہ ایجنسیوں وزارت داخلہ وزارت صحت وزارت برائے مین پاور اتھارٹی اور اتھارٹی برائے معلومات عامہ کو آن لائن ہیلتھ انشورنس کے معاملے پر واضح کیا گیا کہ تارکینِ وطن کے لئے یہ خدمت بغیر کسی فیس کے ہوگی۔

To Top