کویت

کویت: بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق حکومت کویت کی ملک سے بدعنوانیوں کو ختم کرنے میں نمایاں کامیابی

کویت سٹی:حکومت کویت نے ملک سے بدعنوانیوں کو ختم کرنے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا,بین الاقوامی شفافیت کی رپورٹ !حکومت کویت نے ملک میں فسادات اور بدعنوانیوں کے خلاف کاوشوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔2018 کے بین الاقوامی اینٹی کرپشن انڈیکس میں کویت 41 پوزیشن پر ہے جوکہ پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر ہے پچھلے سال اسی انڈیکس پر کویت کی رینکنگ 39 تھی۔بین الاقوامی شفافیت کی سالانہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، چند دوسرے ممالک میں کویت، بدعنوانی کے خلاف کوششوں میں ترقی حاصل کرنے میں کامیاب رہا، خاص طور پر سیاسی، انتظامی اور اقتصادی شعبوں میں
نمایاں کارکردگی رہی۔سی آئی آئی انڈیکس 2018 میں جی سی سی کے رکن کی حیثیت سے 78 کی درجہ بندی ہوئی جبکہ 2017 میں 85 کی پوزیشن پر درجہ بندی ہوئی ماہرین اور کاروباری شخصیات کے مطابق اس انڈیکس پر 180 ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور تمام ممالک کی درجہ بندی عوامی شعبوں میں فسادات اور بدعنوانیوں کی شرح پر کی جاتی ہے ماہرین 0 سے 100 کے پیمانے پر درجہ بندی کرتے ہیں صفر کی درجہ بندی انتہائی بدعنوان ممالک کے لئے اور 100 کی درجہ بندی بدعنوانی سے پاک ممالک کے لئے ہوتی ہے۔

To Top