کویت

کویت:تارکین وطن کے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے دوران جانچ پڑتال کا فیصلہ

کویت سٹی:تارکین وطن کے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے دوران سخت جانچ پڑتال کا فیصلہ!داخلہ اور دفاعی پارلیمانی کمیٹی کے رپورٹر نائف المرداس نے اعلان کیا کہ غیر ملکیوں کو ڈرائیور لائسنس کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں تقریباً 30000 غیر ملکیوں کے پاس غیر قانونی طور پر حاصل کئے گئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس ہیں۔نائف المرداس نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر تارکین وطن کو اجراء کئے گئے ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ پڑتال کا کہا اور آگاہ کیا کہ انہیں
وزارت داخلہ برائے ٹریفک امور کے فورمر انڈرسیکریٹری سے کئی جعلی ڈرائیونگ لائسنسس کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر وزیر برائے ٹریفک امور نے نائف المردوس کے بیان کی تصدیق کی۔داخلہ اور دفاعی پارلیمانی کمیٹی کے رپورٹر نے اس بات کا بھی مشورہ دیا کہ تارکین وطن کے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اسوقت تک نہ کی جائے جب تک لائسنس ہولڈر کی پوری فائل چیک نہ کرلی جائے اور یہ جانچ کرلی جائے کہ لائسنس وزارت داخلہ کی طرف سے مقرر قانونی طریقہ کار کے مطابق جاری کیا گیا ہے یا نہیں۔اگر کوئی ایسا معاملہ سامنے آیا جو کہ غیر قانونی بنیادوں پر ہے تو مرتکبین کو جوابدہ ہونا پڑے گا اور لائسنس کی تجدید نہیں ہوگی۔

To Top