کویت

کویت:وزارت کی سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر سخت پابندی عائد

کویت: وزارت کی جانب سے افسران کو دی گئی سرکاری گاڑیوں کو ذاتی معاملات کے لئے استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد! وزارت داخلہ کے انڈرسیکریٹری برائے پبلک سیکیورٹی امور میجر جنرل فیصل النواف نے وزارت کی سرکاری گاڑیوں کو اپنے ذاتی معاملات کے لئے استعمال کرنے پر سخت پاںندی عائد کردی ہے, خاص کر کام کے اوقات ختم ہونے کے بعد کوئی سرکاری گاڑی افسران اپنے ذاتی معاملات کے لئے استعمال نہیں کرسکتے ۔میجر جنرل فیصل النواف نے یہ پابندی اس وقت عائد کی جب بہت سے سرکاری افسران و حکام وزارت کی سرکاری گاڑیوں کو اپنے
نجی معاملات اور وجوہات کے لئے استعمال کررہے تھے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا یہ بات قابل ذکر اور قابل شرم ہے کہ بہت سے افسران سرکاری کام کے اوقات ختم ہونے کے بعد گاڑیوں کو لوٹانے کے بجائے اپنے گھروں میں ذاتی معاملات کے لئے استعمال کرتے ہیں

To Top