کویت

کویت: قومی تعطیلات کے دوران ٹریفک چالان کے جرمانوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی,وزارت داخلہ کا بیان

کویت سٹی:تمام افواہیں غلط ثابت ہوگئیں قومی تعطیلات کے دوران ٹریفک چالان کے جرمانوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی! وزارت داخلہ نے جمعے کو شائع ہونے والی غلط خبر کہ قومی تعطیلات کے دوران ٹریفک قوانين کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں کمی ہوجائے گی کو سختی سے رد کردیا ہے اور بیان جاری کیا ہے کہ ایسی افواہیں غلط ہیں اور ٹریفک چالان کے جرمانوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ وزارت داخلہ کے بیان کے بعد پبلک ریلیشنز اور سیکیورٹی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے افواہوں سے انکار کیا ہے
محکمے نے کہا کہ کچھ سماجی ویب سائٹس پر ٹریفک چالان کے جرمانوں میں کمی کی بے بنیاد خبریں شائع کی گئیں ہیں جو کہ سراسر غلط ہیں,محکمے نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کے کسی بھی فیصلے کو باقاعدہ سرکاری میڈیا کے ذریعے عوام تک۔پہنچایا جائے گا نیز وزارت کے
دروازے عوام کے کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

To Top