کویت

کویت:تارکین وطن کے پاسپورٹس پر لگے رہائشی اسٹیکرز منسوخ کرنے کا فیصلہ

کویت سٹی: تارکین وطن کے پاسپورٹس پر لگے رہائشی اسٹیکرز کی منسوخی کے فیصلے پر غور ! ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر برائے وزارت داخلہ لیفٹینٹ جنرل شیخ خالد الجراح نے گزشتہ یوم تارکینِ وطن کے پاسپورٹس پر موجود رہائشی اسٹیکرز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ الانبا روزانہ کی رپورٹ کے مطابق اس طرح کا فیصلہ وزارت کے مختلف محکموں میں جاری اپ گریڈ کے عمل کا حصہ ہے. پولیس کالج سے طالب علموں کے نئے بیچ کے اعزاز میں منعقد ہونے والی گریجویشن کی تقریب کے موقع پر، ریزیڈینسی امور کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ

میجر جنرل طلال مرافی نے کہا ہے کہ رہائشی اسٹیکرز میں شامل اعدادوشمار تارکین وطن کے سول آئی ڈی میں شامل کردیئے جائینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا نفاذ جلد ہی پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن , مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور ائیرلائینز کی منظوری کے بعد کردیا جائے گا۔میجر جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس فیصلے کے نفاذ کے حوالے سے باقاعدہ ایک کیمپئین کے ذریعے محکموں کو آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اس فیصلے کے بہت سے فوائد ہیں جیسا کہ کچھ معاملات میں اسپانسر کے ضرورت نہیں پڑے گی اور پاسپورٹ میں کاغذات کا تحفظ. اس فیصلے میں عارضی رہائش اور روانگی کی اطلاع بھی شامل ہے۔

To Top