کویت

کویت: قومی تہوار کے جشن و تقریبات سے قبل سیکیورٹی انتظامات مکمل

کویت سٹی:قومی تہوار کے جشن و تقریبات کے لئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے!کویت ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر برائے وزارت داخلہ نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے والے تمام محکمے مکمل طور پر قومی دن کی تقریبات کے لئے تیار ہیں اور قومی جشن و تقریبات ہموار انداز میں منانے میں عوام کو مدد فراہم کرینگے۔انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو یہ بات بھی واضح کردی کہ جشن و تقریبات کے دوران شہریوں اور غیر ملکیوں کے ساتھ اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کریں,
ایک باضابطہ اور تہزیب و تمدن کے دائرے میں جشن منانے والے خاندانوں مدد اور تحفظ فراہم کریں نیز تمام ممکنہ مشکلات سے شہریوں کو بچانا انکا اولین فرض ہونا چاہئیے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام سیکیورٹی انتظامات انتہائی تسلی بخش ہیں۔

To Top