کویت

کویت: حکومت کا تارکینِ وطن پر پانچ سال رہائشی مدت کی پابندی پر غور

کویت سٹی: حکومت کا تارکینِ وطن پر کویت میں فقط پانچ سال رہائشی پابندی پر غور! اعلیٰ کمیٹی برائے آبادیاتی مسائل کی جانب سے حکومت پر غیر ملکیوں پر پانچ سالہ پابندی سے متعلق سفارش پیش کردی گئی ہے۔آبادیاتی ڈھانچے کے لئے بنائی گئی اعلیٰ کمیٹی کے مطابق ملک کو لاحق غیر متوازن آبادیاتی مسائل کا سامنا ہے جسکا حل صرف اور صرف غیر ملکیوں پر پانچ سالہ رہائشی پابندی کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، کمیٹی نے وزراء کے کونسل کو سفارش کی کہ وہ فیصلے پر غور کریں تاکہ

مستقبل میں کویت آنے والے افراد پر پانچ سالہ رہائشی پابندی عائد کی جا سکے اور غیر ملکی پانچ سال کی مدت پوری کرکے اپنے۔ملکوں کو لوٹ جائیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو کسی بھی حالت میں پانچ برس تک مکمل کرنے کے بعد ملک میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اگر اعلیٰ کمیٹی کی سفارش کو منظور کرکے حکومت تارکینِ وطن پر پانچ سالہ رہائشی پابندی لگاتی ہے تو یہ پابندی حکومت کویت کی تارکینِ وطن پر لگائی گئیں تمام پابندیوں سے ذیادہ سخت ہوگی۔

To Top