کویت

کویت:کھانے کے شوقین لوگ اب آسمان کی بلندیوں میں بھی کھانا تناول کرسکینگے

کویت سٹی: کویت میں بیلجئیم کی طرز کا نوولٹی پوپ اپ ریسٹورنٹ متعارف ! اب شہری اور تارکین وطن بلند آسمانوں میں کھانا تناول کرینگے۔بیلجئیم کی طرز پر تعمیر ہوا ریسٹورنٹ اپنے کسٹمرز اور شیفس کو بذریعہ کرین بلندی پر لے جائے گا جہاں صارفین آسمان کی بلندی اور ہواؤں کے درمیان کھانا تناول کرینگے۔یہ ریسٹورنٹ مرینہ کریسنٹ پر واقع ہے اور ریسٹورنٹ نے اپنے صارفین کے لئے مختلف اوقات میں میں کھانے کی فہرستیں بھی تیار کی ہوئی ہیں۔ ریسٹورنٹ کی جانب سے پیش کردہ فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
چائے بریک 30 دپنار
لنچ اینڈ ڈنر 50 دینار
لنچ یا ڈنر براہ راست موسیقی کے ساتھ 60 دینار
کافی ٹائم 40 دینار ( ماہ رمضان )

ریسٹورنٹ کے فیسبک پیج پر جون کے اختتام تک بکنگ کی سہولت موجود ہے, ایک اندازے کے مطابق ماہ رمضان میں لوگوں کا ہجوم نسبتاً اور دنوں کے کم دیکھنے میں آئے گا تاہم اپنی انفرادیت کے باعث ریسٹورنٹ میں شہریوں کی دلچسپی ذیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ مزید معلومات کے لئے مندرجہ ذیل دیئے گئے لنک پر کلک کریں:
dinnerinthesky.com.kw

To Top