کویت

کویت: محکمہ برائے رہائشی امور کا آرٹیکل 18 کے کارکنان کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید سے انکار

کویت سٹی:آرٹیکل 18 کے کارکنان کے لئے نیا قانون بنا دیا گیا,محکمہ برائے رہائشی امور نے آرٹیکل 18 کے غیر ملکی کارکنان کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید سے انکار کردیا! محکمہ برائے رہائشی امور کے مطابق اگر آٹیکل 18 کے کارکنان کی متعلقہ کمینی کے تجارتی لائسنس کی مدت 6 ماہ سے کم ہے تو محکمہ انکے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید نہیں کرے گا۔رپورٹ کے مطابق، کئی کمپنیوں کے نمائندوں نے حال ہی میں تجارت اور صنعت وزارت سے ملاقات کی تاکہ انہیں اپنے تجارتی لائسنسوں کی باقی مدت کو ضائع کرنے کی اجازت دی جاسکے تاکہ ان لائسنسوں کو تجدید
کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جاسکیں. رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ برائے رہائشی امور نے ان کمپنیوں کو مطلع کیا ہے کہ ملازمین کے ورک پرمٹ کی تجدید ایک سال سے قبل ممکن نہیں اگر وزارت برائے تجارت و صنعت کی جانب سے جاری کردہ تجارتی لائسنس کی مدت 6 ماہ سے کم ہے اس صورت میں کپمنیاں وزارت سے رابطہ کرکے اپنے لائسنس کی مدت کو قبل از وقت ختم کروا کر لائسنس کی تجدید کروالیں تاکہ کمپنی ملازمین کے ورک پرمٹس کی تجدید کی جا سکے ۔

To Top