کویت

وزارت داخلہ نے ہزاروں تارکین وطن کے ڈرائیونگ لائسنس واپس لے لئے

کویت سٹی: وزارتِ داخلہ نے ہزاروں تارکینِ وطن کے ڈرائیونگ لائسنس واپس لے لئے! وزارت نے ان غیر ملکی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئے جنہوں نے اپنے پیشے لائسنس کی وصولی کے بعد کسی بھی وجہ سے تبدیل کئے لیکن ڈرائیونگ لائسنس منسوخ نہیں کروائے جبکہ کویتی قانون کے مطابق چند ہی پیشے ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کے مجاز ہیں۔وزارت کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس واپس لینے کی ایک بڑی وجہ غیر قانونی طور پر حاصل کئے گئے لائسنس ہیں۔ذرائع نے تصدیق کی کہ غیر قانونی طریقے سے مختلف ٹریفک ڈیپارٹمنٹ سے درجنوں ڈرائیور لائسنس جاری کیے گئے ہیں.

2015 سے 2018 کے دوران وزارتِ داخلہ نے 37,000 ڈرائیونگ لائسنس واپس لئے جسکا سبب پیشوں میں تبدیلی یا غیر قانونی طور پر حاصل کئے گئے لائسنس تھے۔

To Top