کویت

کویت:بلدیہ کی جانب سے جسد خاکی ہوائی اور زمینی سرحدوں تک لے جانے کے لئے اسپتالوں کو جدید گاڑیاں مہیا کی جائینگی

کویت سٹی: بلدیہ کی جانب سے اسپتالوں کو شہریوں اور غیر ملکیوں کے جسد خاکی ہوائی اور زمینی سرحدوں تک پہنچانے کے لئے جدید گیارہ گاڑیاں مہیا کی جائینگی۔بلدیہ نے اعلان کیا کہ صحت کے مراکز اور اسپتالوں کو 11 جدید طرز کی گاڑیاں دستیاب ہونگی تاکہ اسپتال اور صحت کے مراکز شہریوں اور غیر ملکیوں کی لاشیں بری و ہوائی سرحدوں تک پہنچا سکیں۔ڈرایکٹر برائے جنازہ امور ڈاکٹر فیصل العویدی نے پریس ریلیز میں بتایا کہ انتظامیہ فوت ہونے والے افراد کے لواحقین کو مکمل سہولیات فراہم کرنا چاہتا ہے۔العویدی نے مزید بتایا کہ
بلدیہ انفارمیشن سسٹم کے مراکز فوت ہونے والے افراد کی مکمل معلومات متعلقہ حکام کو بھیجیگا تاکہ تجہیز و تدفین کے معاملات میں کوئی تاخیر نہ ہوسکے۔انہوں یہ بات بھی واضح کی کہ جلد ہی مارچ میں Android اور App اسٹورز پر کویت فیونرل کے نام سے ایپلیکیشن لوڈ کی جائے گی جس میں جنازوں اور تدفین کی تاریخیں اور قبروں کی سائٹ کی مکمل معلومات موجود ہوگی۔

To Top