کویت

کویت: کویت ائیر پورٹ پر پارسل کے ذریعے بھیجا گیا دھماکہ خیز مواد ضبط

کویت سٹی: پارسل کے ذریعے بھیجا گیا دھماکہ خیز مواد کویت ائیرپورٹ پر ضبط کرلیا گیا۔
واشنٹگن کورئیر کی رپورٹ کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ائیر پورٹ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے ایک پارسل ضبط کیا جو کہ دھماکہ خیز مواد سے بھرا ہوا تھا اور اسے کورئیر کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کسٹم ڈپارٹمنٹ نے ایکسرے آلات کا استعمال کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلا اور پارسلوں کی تلاش کی جس میں سے ایک پارسل بیٹریاں اور TNT دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ایک کتاب پر مشتمل تھا.

ایک اندازے کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھرے پارسل کو ریاست امریکہ کے فوجی دفتر میں بھیجا جارہا تھا, تاہم پارسل کے مالک کا پتہ لگانے کے لئے متعلقہ محکمہ اپنی کاروائی شروع کر چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس وجہ سے ایکس رے مشینوں کے ذریعہ تمام باہر جانے والے سامان کی اشیاء کو اسکین کیا جائے گا۔

To Top