کویت

کویت: تارکین وطن کو رہائشی اسٹیکر کے باعث مشکلات کا سامنا

کویت سٹی: تارکین وطن کو پاسپورٹ پر رہائشی اسٹیکر نہ ہونے کے باعث اپنے ہی ممالک میں داخلے پر پریشانی کا سامنا! مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افرار کو رہائشی اسٹیکر نہ ہونے کے باعث اپنے ممالک میں داخلے یا خروج کے وقت شدید دقت کاسامنا کرنا پڑا کیونکہ کویت وزارت داخلہ کے نئے فیصلے کے مطابق مستقبل میں پاسپورٹ پر رہائشی اسٹیکر اسٹیمپ نہیں لگائی جائے گی لیکن اس فیصلے سے اب تک کئی ممالک لاعلم ہیں۔وزارت داخلہ کےفیصلے کے مطابق پاسپورٹ پر سے رہائشی اسٹیکر اسٹیمپ منسوخ کرکے تمام معلومات

سول آئی ڈی پر کردی جائے گی اور اس فیصلے کا اطلاق ملک میں 10 مارچ سے ہوچکا ہے۔اس فیصلے کا مقصد جدید عالمی تکنیکی ترقی اور مربوط سیکیورٹی نظام کو قائم رکھنا ہے اور جسکی مدد سے شہری و تارکینِ وطن انٹرنیٹ کے ذریعہ تمام ٹرانزیکشنز کو مکمل کرنے کے قابل ہونگے۔ملک میں مختلف سفارتخانوں نے رہائشی اسٹیکرز کو ہٹانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے،اور یہ نظام ایک بہتر ای حکومت بنانے کے لئے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ملک میں کام کرنے والے سفارتخانوں نے وزارت خارجہ کے فیصلے پر اپنے متعلقہ وزارت خارجہ کو بھی خبر دی ہے.

To Top