139

کویتی و تارکین وطن ملازمین کے بونس میں 50 فیصدی کمی کا ارادہ

کویت نیوز : وزارت اطلاعات کے اعلیٰ ذرائع کے بیان کے مطابق کویتی و تارکین وطن۔ملازمین کے بونس 50 فیصد تک کم کرنے کا ارادہ۔ تاہم ایک رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام اور وزارت باہمی مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لینگے ۔

ذرائع کے مطابق کویت ریڈیو اور کویت ٹی وی پر نیوز سیکٹر اور سیاسی پروگرام کرنے والے ملازمین کے بونس باظابطہ قواعد و ضوابط میں ترمیم کے بعد ہی کم کئے جائینگے جس کے بعد کویتی ملازمین 12,00 دینار کے بجائے 600 دینار کا بونس وصول کرینگے ۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس تجویز پر مطالعے کے بعد بدون اور تارکین وطن۔ملازمین کے بونس 600 سے 300 دینار کردیئے جائنگے۔ وزارت اطلاعات کے ان اقدامات کا مقصد اخراجات کو کنٹرول کرنا اور عوام۔کےپیسے کی حفاظت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں