7

کویت سے پاکستان سفر کرنے والوں کے لیے ایک اور بری خبر۔۔۔

کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن ) پی آئی اے کے بعد اب شاہین ائیر لائن کو بھی کویت کے لیے بند کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی و نجی ائیر لائنز خسارے میں جا رہی تھیں جس کی بنا پر انہیں بند کیا گیا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اگر ائیر لائنز خسارے میں ہیں تو پی آئی کا عملہ اور آفس ابھی تک کیوں موجود ہے جس کے لیے قومی ائیر لائن اپنے عملے پر لاکھوں روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ شاہین ائیر لائینز کے ذرائع نے وقت نیوز کو بتایا کہ آپریشن کی وجہ سے فی الحال پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

جن مسافروں نے شاہین ائیر لائنز کی ٹکٹیں خریدی تھیں ان کو متبادل ائیر لائنز پر روانہ کیا جا رہا ہے اور ان پر آنے والے اخراجات بھی شاہین ائیر لائنز برداشت کر رہی ہے تاکہ مسافر اپنے وطن جا کر اپنے بچوں اور گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں