پاکستان

کراچی: چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کا حملہ

پاکستان (کراچی) کلفٹن کے علاقے میں قائم چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کا حملہ تین دہشتگرد کاروائی میں ملوث پائے گئے لیکن پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں تینوں دھشتگرد مارے گئے اور حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے۔کلفٹن میں یہ واقعہ پیش آیا جب دہشتگرد گاڑی میں سوار چینی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے جسے پولیس اہلکاروں اور رینجرز نے ناکام بنادیا جسکے نتیجے میں تینوں دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی پولیس اور رینجرز کی جوابی کاروائی کے دوران

تینوں دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے اور حملہ مکمل ناکام ہوگیا۔ اس واقعے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ۔ دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے اسلحے میں ہینڈ گرینیڈ بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹ موجود تھی جسکو بعد میں پولیس اہلکاروں نے ناکارہ بنا دیا ۔ تینوں دہشتگرد پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے تاہم انکی شناخت کا عمل جاری ہے اور انکی شناخت کے حوالے سے کوئی بھی بات حتمی طور پر نہيں کی جا سکتی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق چینی عملہ بلکل محفوظ ہے اور صورتحال مکمل قابو میں ہے۔

To Top