پاکستان

40 سے 72 گھنٹے میں گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرا دی جائیں: وزیراعظم عمران خان کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔یہ بات وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہی۔ وزیراطلاعات فیاض الحسن نے ایوان وزیراعلٰی کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران مطلع کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا ایک روزہ دورا کیا اور حکومت پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی ایم سیکریٹریٹ کا خرچہ 55 لاکھ سے کم ہوکر ماہانہ 8 لاکھ رہ گیا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ بات واضح کی کہ

گورنر ہاؤس کوئی تاریخی مقام نہیں یہ ایک سرکاری دفتر ہے اور وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس پنجاب کے دیواریں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

To Top