پاکستان

موبائل ائیر پورٹ ٹیکس سے کیسے بچا جائے؟

wegreenmobiletaxinpakistan

پاکستان: حالیہ دنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر موبائل ٹیکس ایک بجلی بن کر گرا ہے جس کی وجہ سے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والا اوورسیز پاکستانی پریشان ہے لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ حکومت پاکستان موبائل ٹیکس لگایا ہے وہاں یہ رعایت بھی دی ہوئی ہے کہ ٹیکس کی کٹوتی آپ اپنے فارن ایکسچینج ریمیٹنس کارڈ FERC سے کروا سکتے ہیں، اب یہ فارن ایکسچینج ریمیٹنس کارڈ کس بلا کا نام ہے؟ چلیں آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ ٹوٹل اوورسیز میں سے 80 سے 90 فیصد نے اپنا فارن ایکسچینج ریمیٹنس کارڈ (FERC) تک
نہیں بنوایا ہو گا، یہ کارڈ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن بناتی ہے اور لیگل طریقے سے بھیجی گئی رقوم کے بدلے آپکو کسٹم کریڈٹ ملتا ہے 2500 ڈالر کے برابر تک کی رقم بھیجنے پر 10000 پاکستانی روپے کا کسٹم کریڈٹ 5 ہزار ڈالر بھیجنے پر 20 ہزار پاکستانی روپے اور اسی طرح ذیادہ رقم بھیجنے پر 30، 50 ہزار اور لاکھ پاکستانی روپے تک کا کسٹم کریڈٹ ملتا ہے اس کے لئے الگ الگ کیٹیگری کے کارڈز ایشوز کئے جاتے ہیں” تمام اوورسیز پاکستانی اس سائٹ کو وزٹ کریں Opf.org.pk/services/ferc/ لیگل بینکنگ چینل سےبھیجی گئی رقم کی تفصیلات کیساتھ کارڈ کیلئے اپلائی کریں پھر موبائلز، استریاں، LEDs سب کچھ لیکرجائیں، کسٹم والوں کوصرف کارڈ دکھائیں وہ اسی سےکسٹم کی Deduction کرینگے، اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کر کے سب کی مدد کریں۔

To Top