پاکستان

دیامربھاشا ڈیم کب تک تعمیر ہوگا؟ حکومت نے ٹائم فریم پیش کردیا

اسلام آباد: حکومت نے دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے ٹائم فریم کا اعلان کردیا!وفاقی حکومت نے ٹائم فریم تیار کیا اور سپریم کورٹ میں پیش کردیا اٹارنی جنرل نے دیامر بھاشا مہمند ڈیم عملدرآمد کیس کے سماعت کے دوران ٹائم فریم پیش کیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے واضح کیا کہ واپڈا عدالت سے رابطے میں نہیں اور اس عمل سے انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنی من مانی کرسکینگے لیکن ہم انہیں بھی دیکھ لینگے کسی کی من مانی نہیں چلے گی۔آپ صرف یہ بتائیں ڈیم کی تعمیر شروع کب ہوگی؟
اٹارنی جنرل کے بیان کے مطابق رواں سال جون سے ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا,اس طرح 2019 میں تعمیر کا آغاز ہوگا اور 2022 تک ڈیم کا ایک حصہ مکمل کرلیا جائے گا اور ڈیم کی مکمل تعمیر 2027 تک کرلی جائے گی۔اس سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 2025 تک تو پاکستان میں پانی ہی ختم ہوجائے گا! حکومت نے ڈیمز کے لئے اب تک کیا کیا؟ اور کتنے فنڈز اکھٹے کئے؟ کیا حکومت صرف بیان بازی کررہی ہے؟ تاہم حکومت نے چیف جسٹس کے ان سوالات کے جوابات اب تک پیش نہیں کئے۔

To Top