پاکستان

ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصدکا اضافہ:عوام پریشان

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ کا اعلان کردیا ہے۔ رپورٹس ہیں کہ ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ 9 سے 15 فیصد تک ہوگا، وفاقی حکومت کی جانب سےقیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے اور منظوری کے بعد ریگولیٹری اتھارٹی نےنوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ادویہ ساز کمپنیاں قیمتوں میں اضافہ کیلئے مطالبات کرتی رہیں ہیں اور بارہا سپریم کورٹ سے بھی اپیل کی منظوری کیلئے رجوع کیا تاہم پچھلی حکومتوں میں یہ منظوری نہیں دی گئی۔موجودہ حکومت کی جانب سے ادویہ ساز کمپنیوں کو گرین سگنل مل چکا ہے۔

To Top