پاکستان

حکومت کا موبائیل فونز کی درآمدی ڈیوٹیز میں مزید اضافے کا فیصلہ

پاکستان: حکومت پاکستان کا موبائیل فونز کی درآمدی ڈیوٹیز میں مزید اضافے کا اعلان!حکومت نے چند ماہ قبل ہی موبائیل فونز پر درآمدی ڈیوٹیز ادا کرنے کا قانون لاگو کیا تھا جس سے عوام پہلے ہی پریشان تھی تاہم اب حکومت نے درآمدی ڈیوٹیز میں مزید اضافے کا اعلان کردیا ہے۔پہلے جو درآمدی ڈیوٹی %15 فیصد طے کی گئی اب بڑھا کر %44 سے %52 فیصد تک کردی گئی ہے۔الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق موبائیل فونز کی درآمد پر جی ایس ٹی لیوی اور انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔
صدر الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد رضوان کے بیان کے مطابق موبائیل فونز کی درآمدی ڈیوٹیز بڑھانے کے حکومتی فیصلے کے ساتھ ہی موبائیل فونز کی قیمتوں میں تقریباً 20 ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔

To Top