پاکستان

وزیراعظم عمران خان قطر سے واپسی پر سانحہ ساہیوال کا از خود نوٹس لیں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران نے دورہ قطر سے واپسی پر پنجاب پولیس میں اصلاحات کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے لئے عوام میں رنج و غصہ پایا جانا بالکل جائز ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ متاثرین کے ساتھ انصاف کا معاملہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں وہ پنجاب پولیس کی کارکردگی پر نالاں نظر آرہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کے
ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا دلواوں گا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ پنجاب پولیس کے اسٹرکچر کا ازخود جائزہ لیں گے اور اصلاحات کریں گے۔تاہم واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقاتی کاروائی شروع کردی گئی ہے اس مقصد کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

To Top