سیاست

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: بلاول ذرداری اور آصف زرداری کا کورٹ میں پیش ہونے سے انکار

اسلام آباد:جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی کل سماعت کے لئے آصف زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کل کورٹ میں پیش نہیں ہونگے۔کل جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الحسن کرینگے اور اسکا نوٹس بھی آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو بھیج دیا گیا ہے تاہم اب تک فریال ٹالپور,آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے اپنے جوابات جمع نہیں کروائے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے تمام اہم رہنما وکلاء سمیت سماعت کے وقت سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہونگے تاہم آصف زرداری
بلاول بھٹو,فریال ٹالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورٹ نہیں جائینگے۔لطیف کھوسہ کے بیان کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو نوٹس جاری ہی نہیں ہوا جبکہ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور انکے وکیل بھی کورٹ نہیں جائینگے کیونکہ انہیں بھی نوٹس جاری نہیں ہوا۔

To Top