سیاست

وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کی سلائی مشینیں مذاق کا باعث بن گئیں

لاہور:وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا اعلان, انہوں نے اپنی تمام جائیدادیں سلائی مشین کی کمائی سے بنائیں! علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری کوئی جائیداد غیر قانونی نہیں ہے تمام جائیدادیں محنت اور اپنی کمائی سے بنائی ہیں مجھے میرے والدین کی جانب سے بھی جائداد سے حصہ ملا لیکن لوگوں نے میری سلائی مشینوں کا مذاق بنایا پاکستان میں کئی خواتین سلائی مشینوں پر کام کرکے حلال روزگار کما رہی ہے پاکستان کی ترقی میں بھی مشینوں کا بڑا حصہ ہے میری تمام
جائیدادوں کے ریکارڈ موجود ہیں آپ چیک کرسکتے ہیں میں پچھلے بیس سال سے محنت سے کما رہی ہوں تمام جائیدادیں ظاہر کی ہوئی تھیں اود امریکہ والی جائیداد بھی ظاہر کی ہوئی ہے سب ریکارڈ میں موجود ہے ۔اپنی بیرون ملک جائیدادوں پر کئے گئے سوالوں اور الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے بیان دیا کہ میری کوئی بیرون ملک غیر قانونی جائیداد نہیں ہے اور مجھ پر یہ الزام غلط ہے کہ میں نے شوکت خانم کے خیراتی فنڈ سے جائیدادیں بنائیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پچھلے 20 سال سے ٹیکسٹائل کا کامیاب بزنس کررہی ہیں انکے عالمی سطح پر ٹیکسٹائل کے خریدار ہیں انہوں نے بتایا انکے سالانہ ایکسپورٹ آرڈر 2 ارب روپے کے ہوتے ہیں اود انہوں نے اسکے علاوہ اپنے شوہر کے اثاثوں سے بھی جائیدادیں بنائیں نیوجرسی والی جائیداد بھی ریکارڈ میں موجود ہے اور اسکا ٹیکس پے ہوتا ہے۔

To Top